آزاد جمو ں کشمیر اکاونٹنٹ جنرل کونسل سیکرٹریٹ سب آفس اسلام آبادمیں اکاونٹس آفیسر ضیاء الحق عباسی کی سربراہی میں

آزاد جمو ں کشمیر اکاونٹنٹ جنرل کونسل سیکرٹریٹ سب آفس اسلام آبادمیں اکاونٹس آفیسر ضیاء الحق عباسی کی سربراہی میں آزاد جموں و کشمیر محکمہ خوراک راولپنڈی کے سنیئر ترین اہلکار محمد فاروق کے اعزاز میں ان کی ریٹائر منٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر عبدالکبیر بانڈے , سینئر آڈیٹر محمد جمیل , رضوان شبیر , نعمان احمد, طاہر احمد عباسی , عزیز الحسن,ہدایت اللّہ ,محمد کاشف ،خواجہ رؤف کےعلاوہ ملازمین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ اکاونٹس آفیسر ضیاءالحق عباسی نے محمد فاروق کی خدمات کی تعریف کرتے ان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ محمد فاروق انتہائی شریف ,محنتی اور ڈیوٹی فل ملازم تھے اور انہوں نے اپنا کام عبادت سمجھ کر کیا ۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا ۔انہوں نے محمد فاروق کیلیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Share This Post

More To Explore