محکمہ شہری دفاع ضلع مظفرآباد کے شعبہ ٹریننگ کی جانب سے پرل کانٹینٹل ہوٹل کے سٹاف کے لیے ایمرجنسی رسپانس، ریسکیو میتھڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔

محکمہ شہری دفاع ضلع مظفرآباد کے شعبہ ٹریننگ کی جانب سے پرل کانٹینٹل ہوٹل کے سٹاف کے لیے ایمرجنسی رسپانس، ریسکیو میتھڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں محکمہ شہری دفاع کے ٹریننگ عملہ نے لیکچرز دئے اور عملی تربیت کروائی۔ پی سی ہوٹل مینجمنٹ نے محکمہ شہری دفاع کی اس کاوش کو سراہا اور اس طرح کے تربیتی سیشن کو عوامی سطح پر حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں ایک بہترین کوشش قرار دیا۔ یاد رہے کہ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں شہری دفاع کا تربیتی پروگرام جاری ہے جس میں ہر روز شہری دفاع کا عملہ آزادکشمیر بھر کے مختلف نجی اور سرکاری اداروں میں تربیت کا اہتمام کرتا ہے۔

Share This Post

More To Explore