چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ریاض تبسم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں سینئر جج آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں سینئر وکلاء نے بھی شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ ریاض تبسم ایڈووکیٹ نے وکالت کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ریاض تبسم ایڈووکیٹ کی شعبہ قانون کے لیے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ تعزیتی ریفرنس میں ریاض تبسم ایڈووکیٹ کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
