وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے عید الاضحی کے موقع پر عوام وفود ،عمائدین معززین اہل علاقہ و ضلع بھر سے نمائندوں نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر مختلف وفود نے مسائل سےبھی جناب وزیراعظم آزادکشمیرکوآگاہ کیا وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے مختلف درخواستوں پرموقع پر ہی احکامات صادر فرمائے ،مختلف عمائدین معززین اور دیگر وفود نے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ حالیہ دنوں پاک فوج کی طرف سے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی ہمارا فخر ہے، آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج نے دشمن بھارت کے دانت کھٹے کیے اس دوران وزیراعظم آزاد کشمیر ان کی کابینہ نے عوام کے درمیان رہ کر نریندر مودی کو جو پیغام دیا وہ لائق تحسین ہے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے زخمیوں اور شہداء کے لیے معاوضہ جات کی بروقت ادائیگی پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر عوامی وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی بنیادی مسائل کے حوالے سے توجہ دے اس کے لیے ہم نے ایک روڈ میپ دیا ہے حکومت نے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور بہتر ڈائریکشن پر نظام کو گامزن کیا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر برقیات اور پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی کہ حالیہ دنوں میں شدید گرمی کے لہر کے دوران بجلی اور پانی کے مسائل سے بچانے کے لیے بھرپور طور پر کام کیا جائے ،مختلف وفود نے شکایات کیں کہ کچھ مقامات پر وولٹیج کی کمی اور ٹرانسفارمرز کا بھی ایشو ہے جس پر وزیراعظم نے برقیات کے حکام کو ہدایات کی کہ وہ عوام کا یہ مسئلہ فوری طور پر ذاتی دلچسپی لے کر حل کریں، رپورٹ پیش کریں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے اس دوران وفود نے دیگر مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر دن رات عوامی خدمت کے تناظرمیں محنت کررہی ہے۔تمام شعبہ جات میں یکساں ترقی تمام اضلاع میں بلا تفریق خدمت جاری ہے اور جہاں جہاں کچھ مسائل موجود ہیں ان کو بھی جلد ختم کیا جائے گا عوام کے لیے بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
