صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عیدالاضحی کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے عبوری آئین 1974ء کے آرٹیکل 10 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کی جیلوں میں مقید، قیدیوں (ماسوائے دہشت گردی و سنگین جرائم)کی سزا میں 60دن کی خصوصی نرمی کی منظوری صادر فرمائی ہے تاکہ اس رعایت سے مستفید ہونے والے قیدی اپنے اہل و عیال کے ساتھ عید منا سکیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
