صدرآزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری کے معاملات پر تفصیلی اور جامع بریفنگ دی اور ادارہ میں جاری تعلیمی، ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کو کیڈٹ کالج پلندری کے معاملات یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو کیڈٹ کالج پلندری کو میں نے شروع کیا تھا اور آج یہ تناور درخت بن چکا ہے اور میری خواہش ہے کہ کیڈٹ کالج پلندری کا شمار پاکستان کے بہترین کیڈٹ کالجز میں ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں ادارے میں بہتری لانے کے لئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں رکھی جانی چاہیے اور تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سلسلے میں اپنے ہر طرح کے تعاون کابھرپور یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
