وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے ہفتہ کے روز مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے محکمہ صحت عامہ، محکمہ سیاحت اور محکمہ زراعت کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے تمام محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان کو مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ترقیاتی بجٹ کے تصرف کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مذکورہ محکمہ جات کے سربراہان کو جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے اور ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست استعمال کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انفراسٹرکچر کی بہتری سے ٹورازم کو فروغ ملے گا، صحت کا نظام مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مالی سال کے اختتام پر میچور لائبیلیٹیز کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
