وزیرِ اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر قومی توقیر، بہادری، غیرت و عزم سے جینے اور ہمارے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے،یوم تکبیر صرف پاکستان اور کشمیر کیلئے نہیں بلکہ سارے عالم اسلام کیلئے امید، حوصلے اور فخر کا دن ہے۔ اس دن ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ وطن کے دفاع، سلامتی اور ترقی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ یوم تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر عالم اسلام کیلئے امید کی کرن اور ہمارا اعزاز ہے۔اللہ رب العزت نے ہم پر کرم کیا، ہم نے دن رات محنت کی اور یکجان ہو کر ایمان عزت اور ریاست کے تحفظ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نےکہا کہ کشمیر کا بچہ بچہ اور ہر پیر و جوان پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور یومِ تکبیر کی کامیابی میں خود کو شریک سمجھتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ یومِ تکبیر کی روح کو سمجھیں، قومی اتحاد، یکجہتی اور ترقی کے سفر میں اپنا فعال کردار ادا کریں، تاکہ ہم ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کر سکیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر قوم کو 28 مئی 1998ءوالے جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے، قوم کو متحد ہوکر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
