ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ تربیتی سیشن مظفّرآباد کے اے جے کے آئی ٹی بورڈ کے آئی ٹی ایکسیلینس سینٹرمیں منعقد ہوا۔ اس سیشن کی صدارت ممبر (مانیٹرنگ و کوآرڈینیشن) بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹرز آئی ٹی اور منیجر آپریشنز آئی ٹی بورڈ نے متعلقہ آفسران کے ہمراہ کی۔تربیت کا مقصد اسسٹنٹ کمشنر دفاتر کے عملے کو آئی ٹی بورڈ کی جانب سے تیار کردہ ایپلیکیشن پر تربیت دینا تھا، تاکہ انہیں سرٹیفکیٹس کی کمپیوٹرائزیشن کے ورک فلو اورمیکانزم کے بارے میں آگاہی دی جا سکے اور اے سی دفتر کے احاطے میں قائم ای-فیسلیٹیشن سینٹر برانچ آفس سے آپریشن کا آغاز کیا جا سکے۔یہ منصوبہ نہ صرف ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن میں مدد دے گا بلکہ جاری کردہ سرٹیفکیٹس کا ڈیٹا محفوظ رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوگا، جس سے عوام اور ضلعی انتظامیہ کو حقیقی معنوں میں سہولت ملے گی۔تربیت کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
