وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گرلز ڈگری کالج میانی بانڈی کا معائنہ کیا. اس موقع پر وزرائے حکومت سید بازل علی نقوی, دیوان علی خان چغتائی, سردار جاوید ایوب اور چوہدری محمد رشید بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ معیار کے ساتھ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے. حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانا ہے ، معیار پر سمجھوتا نہیں کریں گے ، عوام کی فلاح مقدم ہے ، عوام کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، تعلیم کے معیار کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی بہتری کو بھی یقینی بنا رہے ہیں ، نظام سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، حکومت کے وسائل عوام کی فلاح کے لیے ہی صرف ہوں گے ، واضح کررہا ہوں کہ نوجوان نسل کے تابناک مستقبل کے لیے کام کریں گے تو حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ، مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں مؤثر حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
