وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئرنے کہا ہے کہ عوامی وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ریاست کے عوام کے وسیع تر مفاد میں آٹے کی قیمتوں میں کمی اور ایڈہاک ملازمین کے خاندانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مستقلی کا تاریخ ساز فیصلہ کیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان مرد بحران ہیں انہوں نے تمام تر نامساعد حالات اور مالیاتی بحران کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔تحریک انصاف اپنے منشور پر عملدرآمد کر رہی ہے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ آزادکشمیر میں 496 معلمین قرآن کی مستقلی اور اپ گریڈیشن کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں ایک سال تک بجلی بلات میں اضافہ نہ کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا گیا،آزادکشمیر بھر سے 6 ہزار خواتین کو باہنر بنا کر خودکفیل بنانے کیلیے کام شروع کر دیا گیا،خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے ضلعی سطح پر خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنا کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا قیام کا فیصلہ کیا گیا۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے 30 ارب روپے خطیر رقم کے مختلف پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جن سے روزگار،سیاحت اور معیشت میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی ولولہ انگیز قیادت میں کشمیر کی پہلی ایئر لائن کشمیر ایئر لائن کا لائسنس حاصل کر لیا گیا،آزادکشمیر کی 75 سال کی تاریخ میں ریکارڈ ٹیکس وصولی ہوئی،صرف پانچ ماہ میں ریٹرن فائلر کی تعداد 7 ہزار سے بڑھ کر 33 ہزار تک پہنچ چکی ہے جسے بڑھا کر ایک لاکھ تک لے جایا جائے گا،ریاست میں روزگار کی فراہمی کیلیے نوجوانوں اور خواتین کو قرضہ جات کی فراہمی کیلیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ مستحق خاندانوں کو سالانہ تین ہزار زکوۃ کے بجائے ماہانہ 3 ہزار روپے کی فراہمی شروع کی گئی ہے مستحق خاندانوں کیلیے جہیز فنڈ کی رقم کو بڑھا کر 11 ہزار سے 60 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے اور تحریک آزادی میں قربانیاں دینے والے عظیم مہاجرین کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں فی کس پندرہ سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ریاست کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کے خواہاں ہیں جس کے لئے وہ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،آزادکشمیر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں 80 فٹ اونچے کھمبوں پر قومی سبز ہلالی پرچم اور ریاستی پرچم لہرائے جا رہے ہیں جبکہ آزادکشمیر میں معیاری تعمیر کے حوالے سے بلڈنگز کوڈز کے مطابق تعمیر اور تمام اضلاع میں آرکیٹیکٹ انجینئرز کی فراہمی کیلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کو اوورسیز انویسٹمنٹ پالیسی فوری مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آزادکشمیر کے تمام شہریوں میں پہلی بار مکانوں اور گلیوں کے نمبرات لگانے کیلیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممبران قانون ساز اسمبلی کا سالانہ ترقیاتی فنڈ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ پچیس لاکھ کیا گیا،13 ویں آئینی ترمیم کے بعد کشمیر کونسل کے ممبران کے پاس کوئی فنڈز نہیں تھے موجودہ حکومت نے ان کے فنڈز ممبران اسمبلی کے برابر کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور ذرائع آمدن میں اضافہ کیلیے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی تعمیر کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،موجودہ حکومت نے پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کا بہترین فیصلہ کیا جبکہ سکولوں میں طلباء ہر تشدد پر بھی پابندی لگائی گئی۔انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز شروع کرنے اور سکول و کالجز کی اپ گریڈیشن کیلیے اقدامات کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ صحافت کے فروغ کیلیے پریس فاؤنڈیشن کی فعالی اور جرنلسٹس اکیڈمی کے قیام کیلیے بھی اقدامات کئے گئے،صحافیوں کیلیے ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام اور ان کے بچوں کو سکالر شپ کی فراہمی کیلیے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
