سپریم کورٹ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے فیصلے کی روشنی پر

سپریم کورٹ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے فیصلے کی روشنی پر چیف انسپکٹر پٹرولیم/ ڈائریکٹر انڈسٹریز امجد علی مغل، راجہ کاشف لطیف اسٹیٹ ڈائریکٹر اور ارشد محمود عباسی انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسرسپیشل مجسٹریٹ پرائیس کنٹرول ضلع پونچھ نے تحصیل دھیرکوٹ میں قائم غیر قانونی پٹرول ڈیزل ایجینسیوں کو بند کردیا۔ اس موقع پر چیف انسپکٹر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں بدوں لائسنس پٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت سے نہ صرف عوام الناس کو نقصان ہورہا ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کے تدارک اور ناپ تول میں کمی وبیشی کے سدباب کے لیے نظامت صنعت وتجارت میں شکایات سیل قائم کردیا گیا ہے۔کسی بھی عوامی شکایات کے ازالے کے لئے محکمہ کا فیلڈسٹاف ہمہ وقت دستیاب ہے۔

Share This Post

More To Explore