زادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر و ممبر اسمبلی شاہ غلام قادر کی نے توجہ دلاو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا

آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر و ممبر اسمبلی شاہ غلام قادر کی نے توجہ دلاو نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ پاک، بھارت کشیدگی کے دوران سیز فائر لائن ایل اوسی کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج کی جانب سول آبادی کو بلا اشتعال فائر اور گولہ باری کر کے نشانہ بنایا جس میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ حکومت کی توجہ مبذول کروائی جاتی ہے کہ فوری طور پر سیز فائر لائن / ایل اوسی کے ملحقہ علاقوں میں سول آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے بینکر بنا کر دیئے جائیں اور اس ضمن میں حکومت اپنی پالیسی واضح کر کے اس معزز ایوان کو اعتماد میں لے۔

توجہ دلاؤ نوٹس پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نے اپنے وسائل سے ترجیحی بنیادوں پر ایل او سی متاثرین کیلئے رقم مختص کی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی متاثرین کو معاوضہ جات دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایل او سی سے ملحقہ آبادی کی حفاظت کیلئے بنکرز کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔

Share This Post

More To Explore