وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے، میں کشمیری عوام کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنی بہتر جنگی حکمت عملی سے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے، جس قدر دلیری سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر پر بات کی تھی اس وقت کسی کو یقین نہیں تھا کہ اس گفتگو کو عملی جامہ میں بھی دیکھا جائے گا، وزیراعظم پاکستان کے بھرپور اور مثالی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں،وفاقی حکومت سے معاوضہ جات کے حوالے سے امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا تو وزیراعظم پاکستان نے کمال شفقت کے ساتھ شہداء کے لیے امداد ایک کروڑ روپے کی ہے، کل وزیراعظم پاکستان یہاں تشریف لائیں گے، وزیراعظم پاکستان یہاں زخمیوں اور شہداء کے ورثاء سے بھی ملیں گے، وزیراعظم پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں ہماری بھرپور مالی مدد کی، حکومت پاکستان نے پانچ ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے بھیج دئیے ہیں، سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر کے پیچھے پاکستان کی ضمانت نہ ہو تو ہمارا کیا حشر ہو؟، یہ ان سوشل میڈیا کی بدروحوں کے لیے پیغام ہے جو قابض اور محافظ افواج میں فرق نہیں کرتے، مجھے پہلے ہی اندازہ تھا اس عارضی جنگ بندی کے بعد بھارت پاکستان سے بدلا لینے کے لیے پراکسیز کا استعمال کرے گا، میرے بیان کے ایک ہفتے بعد خضدار میں ہمارے بچوں پر بم حملہ کروایا گیا ہے،مملکت خداداد پاکستان کے 24 کروڑ عوام مسئلہ کشمیر کے لیے جان دینے سے گریز نہیں کرتے تو مقبوضہ کشمیر کے لیے قربانیاں دینے کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا، ہمیشہ میری کوشش اور خواہش رہی کہ یہاں بھائی چارہ قائم رہے، ہندوستان کے ڈرون پچھلے 15 دن سے ہر روز ہماری ایل او سی کو کراس کرتے ہیں، اگر بھارت یہاں آزادکشمیر میں ننگی جارحیت دہراتا ہے تو اس کو دوبارہ مقبوضہ کشمیر میں گھس کر مارنا پڑے گا، ہمیں بہترین مستقبل کے لیے اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے،قضیہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر خطہ میں پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا، اسی ایوان میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ ہمارا کمینہ اور ازلی دشمن بھارت اس خطہ کے امن کو تختہ مشق بنائے گا، حکومت نے بھارتی جارحیت کے خطرے کو بھانپتے ہوئے ایک ارب روپے کا ایمرجنسی رسپانس فنڈ اور ایمرجنسی کابینہ کمیٹی بھی قائم کردی تھی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ہر فورم پر کہا کہ ہماری افواج بھارت کو گھس کر ماریں گی، اللّہ تعالیٰ نے میرے الفاظ کی حرمت کا پاس رکھا ہے، ایل او سی فرسٹ لائن ڈیفنس ہے، کشمیری اگلے مورچوں پر کھڑے ہو کر ملک کا دفاع کر رہے ہیں، اب جنگ کے آداب بدل چکے ہیں، میری دعا ہے کہ اللّہ پاک شہداء کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے، آزاد کشمیر کے نظام کی بنیاد تحریک آزادی کشمیر ہے، اس بار ہم سب کو اللّہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کھوئی رٹہ میں پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوگیا، جاننے پر علم ہوا کہ یہ شہید نوجوان پاک فوج کے ساتھ جنگ کے دوران کھڑا تھا، یہاں حب الوطنی کے جذبے کو شکست نہیں دی جاسکتی،انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائی ہیں، حکومت آزاد کشمیر نے شہداء کے ورثاء کی تالیف قلب کے لیے بروقت معاوضہ جات کی ادائیگی یقینی بنائی، زخمیوں کو معاوضہ جات سمیت تمام ضروری سہولیات بھی دی گئیں، میں نے گزشتہ دنوں آل پارٹیز کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستان کو لہو لہان کرنا بند نہ کیا تو بھارت کو بھارت کے اندر گھس کر ماریں گے، اس بات کو لے کر بھارتی میڈیا نے میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا، وزیراعظم آزادکشمیر نے بات کی تو پاکستانی چینلز کو بھارت میں بین کر دیا گیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک خوفزدہ شخص ہے، ایک ارب کا وزیراعظم 45 لاکھ آبادی والے وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیانیے سے خوف زدہ ہے، بھارت نیجو 5 اگست 2019 میں ادھورا خواب دیکھا تھا وہ خواب چکنا چور ہو گیا ہے، انھوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جب مظفر آباد میں کھڑے ہو کر کہا کہ کشمیر کے لیے 3 جنگیں لڑی ہیں، 7 اور لڑنے کو تیار ہیں، تو اس کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے ہماری پاک فضائیہ کے نے زبردست جواب دے کر ہندوستان کو گھٹنوں کے بل لا کھڑا کیا، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی عارضی جنگ بندی ہے، دنیا میں خواتین اور بچوں کو کہیں نشانہ نہیں بنایا جاتا،بھارت کی پراکسیز کی یہ چال زیادہ دیر نہیں چلے گی، بھارت کے وحشیانہ اقدامات کا ردعمل ضرور آئے گا، کل سندھ میں عالم دین کو نشانہ بنایا گیا، قضیہ کشمیر کے پیچھے پاکستان کے عوام، سیاسی قیادت اور ہمارے حربی دفاع کے لیے مسلح افواج پاکستان موجود ہیں، فیلڈ مارشل کا اعزاز جنگ لڑنا اور حکمت عملی بنانا ہوتا ہے، فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا جنگی مہارتوں اور شجاعت کا اعتراف ہے،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اس وقت ہمیں اتفاق و اتحاد وقت کی ضرورت ہے،

دنیا نے دیکھا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد پاک فوج کے ٹینکوں پر عوام کی جانب سے پھول نچھاور کیے گئے، بھارت کا اربوں روپے لگا کر قائم کیا گیا جعلی بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے، یہاں بھارتی جارحیت کے سامنے فوج اور عوام ایک ہوچکے ہیں، آنے والے دنوں میں بھارت پھر کوئی ایڈونچر کرے گا، شاید یہ ایڈونچر وہ آزاد کشمیر میں کرے، ہم نے مضبوطی سے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، اب ہمیں کمیونٹی بنکرز پر کام کرنا ہوگا، شہروں کے تحفظ کے لیے بھی کام کرنا ہوگا،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سستا آٹا اور بجلی نہیں بلکہ جان کی سلامتی کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، آنے والے دنوں میں بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن تجاویز دے، حکومت پاکستان جب بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی وفد بیرون ممالک بھیجے تو اس وفد میں کشمیریوں کو بھی نمائندگی دی جائے، مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کو دنیا سننا چاہتی ہے، انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے والے وفد کی قیادت دینا خوش آئند فیصلہ ہے، ہم سب کا درد جینا اور مرنا سانجھا ہے، تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اس تحریک کو اپنے خون سے سینچیں گے، کزن میرج کے حوالے سے کہوں گا کہ ایک ریسرچ ورک مکمل ہو گیا ہے، ایک ہیلتھ ڈویلپمنٹ ایپ اب ہمیں جینٹیک فالٹ بتا دے گی، اس پر فوری قانون سازی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

Share This Post

More To Explore