محکمہ سول ڈیفنس ریاست بھر میں پیشہ ورانہ خدمات پیش کرنے میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس ریاست بھر میں پیشہ ورانہ خدمات پیش کرنے میں صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حالیہ کرائسسز کے دوران سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل کے عملے نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں نہ پھٹنے والے بموں کو تلف کیا ہے۔ محکمہ اپنے عملے کو کسی بھی حادثہ سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں سیفٹی کے جدید آلات اور ایمرجنسی کٹس مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹن ( ر) ابرار اعظم نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے ایک وفد کے ڈائریکٹریٹ جنرل سول ڈیفنس کے دورے کے دوران وفد کو محکمہ کی کاوشوں سے آ گاہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ریڈ کریسنٹ پاکستان اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ادارے محکمہ سول ڈیفنس آزاد کشمیر کے ساتھ ہمیشہ پیشہ ورانہ معاملات میں معاونت کرتے رہے ہیں۔ ڈی جی سول ڈیفنس نے آئی سی آر سی کی طرف سے بم ڈسپوزل کے اہلکاران کے لیے ایمرجنسی کٹس و دیگر سیفٹی سامان عطیہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور اس حوالہ سے سیکرٹری ریڈ کریسنٹ گلزار فاطمہ کے مثبت کردار پر انکی تعریف کی۔ اس موقع پر پاکستان ریڈ کریسنٹ کی طرف سے دی جانے والے ایمرجنسی کٹس فوکل پرسن صنم نقوی نے وصول کی۔ ڈی جی سول ڈیفنس اور سیکرٹری ریڈ کریسنٹ نے دونوں اداروں کے مابین پیشہ وارانہ امور کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Share This Post

More To Explore