وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر پوری قوم کا فخر ہیں، جنرل عاصم منیر نے افواج پاکستان کے ماٹو، ایمان،تقوی اورجہاد فی سبیل اللہ کو آپریشن بیان مرصوص میں عملی طور دنیا کے سامنے لایا اور بہترین عسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔وزیر اطلاعات نے اپنی تہنیتی بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کی شاندار عسکری قیادت، جرآت، اور بہادری نے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی حکمت عملی کیوجہ سے پاکستان کو بنیان مرصوص میں تاریخی فتح ہوئی۔ کشمیری قوم کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
