محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق کچھ ذرائع سے محکمہ کو اطلاع ملی کہ مظفرآباد شہرمیں واقع “شکیل ہول سیل ڈسٹری بیوٹر” معیاد ختم ہونے والی ادویات کے لیبل تبدیل کر رہا ہے۔

محکمہ صحت عامہ آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق کچھ ذرائع سے محکمہ کو اطلاع ملی کہ مظفرآباد شہرمیں واقع “شکیل ہول سیل ڈسٹری بیوٹر” معیاد ختم ہونے والی ادویات کے لیبل تبدیل کر رہا ہے۔ جس پر ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر فورا موقع پر پہنچ کر معاملہ جا جائزہ لیا جس پر معلوم ہوا کہ مسٹرشکیل اور مسٹرصداقت معیاد ختم ہونے والے نارمل سلائین ڈرپ کے لیبل تبدیل کرتے ہوئے ایکسپائر شدہ سٹاک پر نئے لیبل چسپاں کر رہے ہیں۔ جس پر انکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 20 کارٹن نارمل سلائین ضبط کرتے ہوئے سٹور سیل کر دیا گیا۔اس موقع پر انہوں نےکچھ مزاحمت بھی کی جس پر پولیس کو طلب کرتے ہوئے سٹور سیل کر دیا گیا۔ جبکہ سٹور سے نارمل سلائین ڈرپس کا سارا سٹاک جس کی مالیت تقریبا 50 ہزار روپے تھی ضبط کرتے ہوئے لائسنس منسوخی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اب تحت قانون یہ مقدمہ ڈرگ کورٹ میں بھیجا جا رہا ہے اورعدالتی فیصلے تک سٹور بدستور سیل رہے گا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرگ کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہی اس کیس کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ ڈرگز سے متعلقہ مقدمات کے لیے ڈرگ کورٹ ہی مناسب فورم ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر تحت قانون مناسب کارروائی نہیں بنتی۔ اب اس مقدمہ کا حتمی فیصلہ ڈرگ کورٹ نے ہی کرنا ہے جو ڈرگ کورٹ کی ذمہ داری ہے۔

Share This Post

More To Explore