آزاد کشمیر سمال انڈسٹریز کی زیر نگرانی اخوت کے ذریعے 63 مرد خواتین کو -/57,80,000 (ستاون لاکھ اسی ہزار روپے) کے بلا سود قرضہ جات کے چیک دیئے گئے۔جس سے پرائیویٹ سیکٹر میں حکومتی ترجیحات کے مطابق روزگار کی فراہمی کیلئے مالی سہولت فراہم کی گئی۔ مہمان خصوصی وزیر سمال انڈسٹریز / ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی نے خواتین کو بلا سود قرضہ کے چیک تقسیم کیے. وزیر حکومت نے کہا کہ خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کو آزاد کشمیر کے لئے حوصلہ افزاء قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیرا خوت پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے 25 کروڑ کے فنڈ ز فراہم کر رہے ہیں اور آزاد کشمیر کی یوتھ کو مزید باروزگار بنانے کے لیے 20 لاکھ تک بلا سود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جس سے آزاد کشمیر میں غربت میں کمی ہونے اور روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ اس تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ذیشان عارف، ڈائریکٹر ایڈمن وحید احمد، ڈائریکٹر پراجیکٹس عبد الخالق عباسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر قاضی تنویر احمد، کو آرڈی نیٹر مظہر حسین اور اخوت پروگرام کے ایریا منیجر انوار الحق نے بھی شرکت کی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
