ڈائریکٹر جنرل معدنی وسائل ثریا خانم کا آفیسران محکمہ معدنی وسائل اور ضلعی پولیس کے ہمراہ شوائی و کامسر ایریا کا دورہ۔ دوران دورہ شوائی ایریا میں معزز عدالت العظمی کی جانب سے کرش پلانٹ مالکان کو میٹریل اٹھانے کی اجازت سے آگاہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل معدنی وسائل نے کرش پلانٹ مالکان کو واضح ہدایات جاری کیں کہ معزز عدالت العظمیٰ کے حکم مصدرہ 15مئی2025 کے مطابق محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ ماحول بچاؤ پلان، محکمہ معدنی وسائل کی ہدایات اور اور مروجہ رائیلٹی ریٹس کے مطابق رائیلٹی کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل معدنی وسائل نے کامسر ایریا کا وزٹ کیا اور موقع پر پولیس کو غیر قانونی نکاسی میں ملوث اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات دیں۔ ڈائریکٹر جنرل معدنی وسائل نے محکمہ معدنی وسائل کے آفیسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ کامسر و ملحقہ ایریا جات میں موثر مانیٹرنگ کی جائے اورکسی بھی غیر قانونی نکاسی کی صورت میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ محکمہ معدنی وسائل کی جانب سے آزاد کشمیر بھر میں معدنیات کی غیر قانونی نکاسی پر پابندی عائد ہے جسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
