وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا مسلح افواج پاکستان نے ڈٹ کر جواب دیا اللہ تعالٰی نے پاک فوج کے ذریعے میرے ان الفاظ کی عزت رکھ لی جو میں نے کئی دن قبل کہے تھے انھوں نے کہا کہ اب ھم پر فرض ھے کہ آزادی کی تحریک منطقی انجام کو پہنچائیں وہ دورہ ایل او سی کھوئی رٹہ کے بعد ابدالی ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور ،وزیر صحت نثار انصر ابدالی ،وزیر ھائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک ،وزیر بحالیات چوھدری جاوید بڈھانوی ، چوہدری محمد غالب بھی موجود تھے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں ،ہمیں نہ خوف ھے نہ جذبہ کی کمی ھے مودی کی ننگی جارحیت کا جواب مسلح افواج نےبھارت کی دہلیز کے اندر جا کے دیا ھے امن کا ایک موقع دو ایٹمی ممالک کو دنیا نے فراھم کیا ھے اگر مودی نے دھشت کا ننگا ناچ بند نہ کیا تو دوبارہ گھُس کر ماریں گے ھمارے حوصلے بلند ہیں جو تحریک ھمارے آباؤ اجداد نے شروع کی منطقی انجام تک پہنچائیں گے ایل او سی کا تصور ختم ماڈرن وار فئیر میکنزائڈ وار فئیر ھے شہری دفاع کی ضرورت جتنی بڑے شہروں میں ھے اتنی ہی ایل اوسی پر ھے ۔سول ڈیفنس فعال کرنا مقصود ھے ضروری اقدامات لئے جا رھے ہیں مستقبل کے چیلنجز سےنمٹنے کے لئے کارکردگی بہتر بنا رھے ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا کے ورثا کے لئے امدادی رقم ایک کروڑ کی جارہی ہے جب رقم ہاتھ میں ہوگی تو اعلان کروں گا۔ وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے جو کچھ کرسکتے تھے وہ انہوں نے کیا۔ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ نہیں کیا جب بجلی اکتیس روپے یونٹ تھی تب بھی چوری 68سے71 فیصد ہے اور بجلی 3 روپے یونٹ ہے تب بھی چوری اتنی ہی ہے۔ اس کا مطلب ہے ہم اپنے رویے نہیں بدلے ۔نظام بتدریج اپنے پاؤں پر کھڑا ہورہا ہے ہم نے مافیاز کا قلع قمع کیا سیاست سے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کی کوشش کی۔اور عوام کی خدمت کو یقینی بنایا

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
