آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی سخت نگرانی جاری ۔ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ” وطن کو کنگ آئل ، جمیر ابناسپتی گھی ، برکت کو کنگ آئل اور میزان کوکنگ آئل ، شفق بناسپتی ، کائنات پیش بناسپتی، خیبر زبناسپتی ، کائنات سپر کنولہ کوکنگ آئل ، شاہ تاج کوکنگ آئل اور ربی بناسپتی کی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ غیر تسلی بخش ہونے پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ اس کے علاوہ Meat Club ، اور نج فوڈز پر ائم پولٹری ، PK Foods ، ڈان فوڈز کی پراڈکٹس کے سیفٹی اور کوالٹی Parameters غیر تسلی بخش ہونے پر 01لاکھ روپے جرمانہ اور فروختگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نیز 05 کمپنیز کی پراڈکٹس Labelling قواعد کیمطابق نہ ہونے پر جرمانے عائد کرتے ہوئے اندر 15 ایام Labelling درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ضلع میر پور آزاد کشمیر میں 11 ملک شاپس کو دودھ میں پانی اور ملک پاؤڈر کی ملاوٹ کی بناء پرسیل کیا گیا ۔ بدوں اجازت پنجاب سے آزاد کشمیر کی حدود میں دودھ لانے والی گاڑی کو بھی بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے واپس کر دیا گیا۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردونوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلا تعطل اور بلاتخصیص کا روائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
