وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے تھلہ لاٹ میں بھارتی گولہ باری کے دو شہدا کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ جمعرات کے روز وزیراعظم چوہدری انوار الحق پہلے 13 سالہ احتشام ارشد شہید کے گھر گئے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔وزیراعظم نے مڈل سکول جٹھیری تھلہ لاٹ کو شہید احتشام کے نام منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔ شہید کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا احتشام ارشد شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی شہید کا والد ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق تھلہ لاٹ میں بھارتی گولہ باری سے شہید کنیز فاطمہ کے گھر بھی گئےاور شہید خاتون کے شوہر سے اظہار تعزیت ،درجات کی بلندی کے لئے دعا کی .موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفراقبال ملک ،صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ ،مئیر بلدیہ چوہدری محمد راج ،کونسلر چوہدری توحید بھی ہمراہ تھے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
