وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کی طرف سے شہری آبادی کیساتھ شہری املاک کو نشانہ بنائے والے مقامات کادورہ کیا اور تباہ و متاثرہ سرکاری املاک کو جلد ہی ان اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کی طرف سے شہری آبادی کیساتھ شہری املاک کو نشانہ بنائے والے مقامات کادورہ کیا اور تباہ و متاثرہ سرکاری املاک کو جلد ہی ان اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم بھارتی گولہ باری کے شہدا کی قبروں اور ان کے ورثا کے گھر جانے کے بعد پہلے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فتح پور تھکیالہ گئے اور وہ جگہ دیکھی جہاں ہندوستان کی شیلنگ کے دوران گولہ گرا۔اس کے بعد وزیراعظم نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کا ہندوستانی شیلنگ سے متاثرہ حصہ دیکھا ہسپتال میں دو شیل گرے تھے۔ وزیراعظم نے ہسپتال کی مختلف وارڈز بھی دیکھیں اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات ،مہیا کردہ بجٹ ،بائیو میٹرک حاضری کے نظام اور موجود و خالی اسامیوں کے متعلق بریفنگ لی۔ وزیراعظم نے پیر سے حاضری کا بائیو میٹرک سسٹم لگا کر اسے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے شعبہ مانیٹرنگ سے منسلک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ طبی آلات اور سٹاف کی کمی نہیں رہنے دوں گا ڈاکٹرز کو حاضری یقینی بناتے ہوئے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔ او پی ڈی کی چوبیس گھنٹے سروس یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ دور دراز علاقے سے آنے والے مریضوں کے لیے حقیقی مسیحا بنیں ۔ڈیوٹی سے کوتاہی کی کسی کو اجازت نئیں دی جائے گی۔ ساڑھے آٹھ کروڑکے بجٹ میں تمام طبی سہولیات دی جائیں گی ۔ اس موقع پر موسٹ سنئیر وزیر وقار احمد نور،وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی ،وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی ، ڈی ایچ او ،ایم ایس ،اے سی نکیال سیماب اسلم بھی موجود تھے۔

Share This Post

More To Explore