صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں چوہدری محمد حنیف، سردار جاوید یعقوب، صدارتی کوارڈینیٹر چوہدری امجد محمود، فواد اسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر کی عالمی سطح پر ترویج و ریاستی ترقی میں کردار پر اُن کی کوششوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر بھر اور دیگر علاقوں میں جاری کشمیر ارفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ آئندہ شروع کیے جانے پروجیکٹس پر بھی سیر حاصل تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اخترنے صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے مختلف پروجیکٹس کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اوردورے کی تاریخ کا تعین جلد کیا جائے گا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کشمیر کا حقیقی چہرہ ہے جو کہ دنیا بھر میں ہماری پہچان بن چکا ہے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے ساتھ دیرینہ وابستگی اور محبت کااظہار کیا اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کے لیے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر سے اُن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) چوہدری محمد اختر کی اہلیہ (مرحومہ) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

Share This Post

More To Explore