ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت پولیو مہم26مئی تا 30مئی 2025 کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر عبدالمتین، ڈاکٹر شازیہ خوشحال، صباء شبیر، ڈاکٹر ثروت قدیر، اشتیاق احمد اعوان، راجہ شہزاد احمد، ڈاکٹر نعمان اشرف، خواجہ ارشد قیوم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ نے شرکت کی۔ ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر عبدالمتین نے ہنگامی طور پر پولیو مہم کے 03ماہ بعد دوبارہ آغاز کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ environmental Samplingکی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے پولیو مہم کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بتایا کہ پولیو مہم 26تا 30مئی 2025کا آغاز کیا جا رہا ہے، محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ محکمہ صحت عامہ مظفرآباد نے اس قومی مہم کو بھر پور طور پر کامیاب بنانے کیلئے تمام عملی اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔ مہم ک ابنیادی مقصد یہ ہے کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوسکے۔ مزید بتایا کہ پولیو مہم کے کے دوران 1237344بچوں کو پولیو کے قطرے اور پلائے جائیں گے۔ جس کیلئے 764موبائل ٹیمیں 67فکس سائیٹس اور 19ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جو صبح 08:00سے شام:00 04تک مصروف عمل رہیں گے۔ اس مہم کی سپرویرن کیلئے کیلئے 52یو سی ایم او اور 156 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کرنے اور ٹیم سے روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ حاصل کر کے ضلعی انتظامیہ کو پہنچائیں گے۔ اس کے علاوہ کمپین کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا کہ شکایات، ٹیموں کے نہ پہنچنے کی صورت میں ٹیلی فون نمبر 05822-921959، 05822920224پر اطلاع دیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
