وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ٹی ایچ کیوہسپتال سماہنی کا دورہ کیا. بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزمل کی عیادت کی.

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ٹی ایچ کیوہسپتال سماہنی کا دورہ کیا. بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزمل کی عیادت کی. وزیراعظم کی بلڈ بینک کے فوری قیام، او ٹی اے دینے ، ڈینٹل مشینن ٹھیک کرنے کی ہدایت. انہوں نے ٹراما سنٹر کو فعال کرنے،ایک میڈیکل آفیسر مزید لگانے ، اضافی چائلڈ سپیشلسٹ کوبھمبر بھیجنے،24 گھنٹے سروس دینے والے ڈاکٹرز کی تعیناتی کا حکم دیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فوری گریڈ 19 کی سیٹ جبکہ سوکاسن بی ایچ یو میں میڈیکل آفیسرتعینات کرنے کی ہدایت کی ۔ڈی ایچ او آفس میں ایسے تمام تعینات کلیریکل سٹاف کو تبدیل کریں جنکا عرصہ تعیناتی 3 سال سے زائد ہے۔تحصیل ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی،ہسپتال میں ایسے اقدامات کریں جن سے ہسپتال مکمل فعال ہو۔کوئی مریض شفٹ نہ کریں، وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے ہسپتال میں لیب بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

Share This Post

More To Explore