وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق عوام میں موجود، موسٹ سینئر وزیرکرنل وقاراحمد نور ،وزراء چوہدری اظہرصادق اور نثار انصرابدالی بھی ہمراہ تھے. وزیراعظم نے برنالہ کے علاقہ جھنڈا میں شہید اللہ لوک ،باندی میں طالب علم نبیل شہید ولد محمد نوید سکنہ تھب کیکراں کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی، مرحومین شہداء کے جملہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، اس موقع پر کہاکہ حکومت شہداء کے ورثاء کا بھرپور خیال رکھ رہی ہے اور فوری طور پر امدادی پیکج دیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
