وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے دوران بھارتی جارجیت اور فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, وزرائے حکومت چوہدری اظہر صادق اور نثار انصر ابدالی بھی موجود تھے ، انہوں نے وارڈز کا معائنہ کیا،طبی امداد،خون کے عطیات،ادویات کے سٹاک و دیگر امور کا جائزہ لیا۔زخمیوں کے لواحقین نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے دلیرانہ انداز،بلاخوف زیرو لائن دورے کو سراہا اس سے زخمیوں کا حوصلہ بلند ہوا. ایم ایس ڈاکٹر محمد منصور، ڈی ایچ او ڈاکٹرارم بتول نے زخمیوں کے علاج معالجہ پربریفنگ دی۔وارڈ،اضافی بیڈز کی صورتحال کو وزیراعظم نے ملاحظہ کیا ،وزیر اعظم نے کہاکہ مشکل گھڑی میں وہ خود اور انکے وزرا ء بھی مسلسل عوام کےساتھ موجود ہیں۔بطور مسلمان ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ زندگی موت اللہ کے پاس ہے ،حکومت متاثرین کوفوری معاوضہ جات دے رہی ہے۔شہداء کے جنازوں میں شرکت یقینی بنائی گئی ، زخمیوں کو دلاسہ اور لواحقین کو امدادی چیک دئیے گئے ،شہداء کی درجات بلندی کی دعائیں کیں۔،نقصانات کا جائزہ،بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا،عوام کا حوصلہ بڑھایا۔پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن دہشت گرد بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔بھارتی دہشتگردافواج کی فائرنگ سے بےگناہ شہریوں کی شہادت پر وزیر اعظم نے دوران گفتگو کہا کہ بھارت بزدل دشمن ہے،عوام کے حوصلے کو سراہتے ہیں ہماری مسلح افواج پروفیشنل انداز میں دفاع پاکستان میں مصروف ہیں،اللہ تعالیٰ سب جوانوں کی مدد کرے،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرمحمد منصور چوہدری نے دوران بریفنگ بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔حکومت آزادکشمیر کی ہدایت پر ہمہ وقت الرٹ ہیں ،ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف،سرجنز ،جملہ ہسپتال عملے کے ہمراہ الرٹ،مختلف اوقات کارمیں مریضوں کی خود نگہداشت کر رہے ہیں،بھارتی دہشتگردی میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے ایم ایس اپنے سٹاف کے ہمراہ ہمہ وقت الرٹ ہیں،ہسپتال میں اضافی بیڈز،عملہ ،ادویات کا سٹاک،خون کے عطیات ،مشینری موجود ہے،اسکے علاوہ ایم ایس نے بتایاکہ سول ملٹری اشتراک و باہمی لیزان سے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ہمہ وقت ہنگامی صورتحال میں دستیاب ہوگی،مجموعی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر نے سراہا۔حکومتی سرپرستی پر شکر گزار ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
