کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتارحسین اور کمانڈر ون اے کے بریگیڈ مظفرآباد نے سی ایم ایچ مظفرآبادکا دورہ کیا اورہندوستان کی جارحیت کا شکار بننے والے زخمیان کی عیادت کی۔

کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتارحسین اور کمانڈر ون اے کے بریگیڈ مظفرآباد نے سی ایم ایچ مظفرآبادکا دورہ کیا اورہندوستان کی جارحیت کا شکار بننے والے زخمیان کی عیادت کی۔ان کے علاج معالجہ سے متعلق دیافت کیا۔ کمانڈر سی ایم ایچ نے بتایا کہ ان زخمیاں کوترجیحی بنیادوں پر ہرممکن سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ان کے علاج میں کسی قسم کی کوئی کمی پیشی نہیں کی جائے گی۔ جس پر زخمیاں اور ان کے لواحقین کی جانب سے بھی علاج معالجہ پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کمانڈر ون اے کے بریگیڈ مظفرآباد اور کمشنرمظفرآباد ڈویژن نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور حکومت انڈین بمباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔حکومت کی جانب سے کنٹرول لائن اور متعلقہ علاقوں میں نقصانات کا درست تعین کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ایک بورڈبھی قائم کردیا ہے۔جو اندر 15ایام اپنی سفارشات پیش کرے گا۔لواحقین نے حکومت آزادکشمیر،مسلح افواج پاکستان اور مظفرآبادانتظامیہ کی جانب سے اُن کے تحفظ اور بحالی کے لیے اٹھائے گے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔اور اس عزم کا اظہارکیا کہ مُلک پاکستان کی سلامتی کے لئے وہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دَقِیقَہ فَرو گُزاشْت نہیں کریں گے۔

مظفرآباد (پی آئی ڈی)13مئی 2025

کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتارحسین نے ہندوستان کی جارحیت کا شکار بننے والی” مسجد بلا ل” شوائی اور شہیدمحمدیعقوب ولد عبدالمجید شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ حکومت کی طرف سے شہید کی(بیوہ) کو دس لاکھ کے چیک دیا جاچکا ہے۔کمشنرمظفرآبادنے شہید کی قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گااور قابض ہندوستان سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل مزید قریب آگئی ہے۔کمشنرمظفرآبادڈویژن نے کہا کہ ہندوستان نے بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر دنیا کے سامنے اپنا وحشی پن دکھایا ہے دنیا جانتی ہے کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے اور نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا نے یہاں کا دورہ کرکے بھی دیکھ لیا کہ ہندوستان نے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا وہ عبادت گاہیں اور شہری رہائشیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے بزدلانہ اقدام سے آزاد کشمیر کے عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے یہاں کی عوام کو مسلح افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ کمشنر مظفرآباد نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کو یقین دلایا کہ پوری قوم اور حکومت ان کی ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ہندوستان کی فوج نے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناکرنہ صرف آزادکشمیر بلکہ پاکستان کی انٹرنیشل باونڈری کوکراس کرکے حملہ کردیا۔مگرپاکستان کی بہادرافواج کی جوابی کارروائی سے اُنھیں منہ کی کھانا پڑی۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور حکومت آزادکشمیرلوگوں کو اُن کے نقصانات کے ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ لواحقین نے حکومت آزادکشمیر،مسلح افواج پاکستان اور مظفرآبادانتظامیہ کی جانب سے اُن کے تحفظ اور بحالی کے لیے اٹھائے گے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔اور اس عزم کا اظہارکیا کہ مُلک پاکستان کی سلامتی کے لئے وہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دَقِیقَہ فَرو گُزاشْت نہیں کریں گے۔

Share This Post

More To Explore