حکومت آزادکشمیر نے ہندوستانی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کے تعین کیلئے متاثرہ علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیدیے۔

حکومت آزادکشمیر نے ہندوستانی جارحیت سے ہونے والے نقصانات کے تعین کیلئے متاثرہ علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیدیے۔ متعلقہ سب ڈویژن کا اسسٹنٹ کمشنر بورڈ کا چیئرمین ہوگا جب کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز، متعلقہ سب ڈویژن کے سول میڈیکل آفیسر، پراجیکٹ منیجر لوکل گورنمنٹ یا اسسٹنٹ انجینئر فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ، متعلقہ فوجی یونٹ کی جانب سے نامزد کردہ افسر اس بورڈ کے ممبران ہونگے۔ متعلقہ تحصیلدار بورڈ کا سیکرٹری ہوگا۔ یہ بورڈ موقع ملاحظہ کر کے نقصانات کا درست تخمینہ مرتب کرنے کے علاوہ امداد کے حقداروں کا تعین کریگا۔ متاثرہ مساجد کے تخمینہ جات 7 ایام کے اندر مرتب کیے جائیں گے۔ بورڈ 15 ایام کے اندر اپنی سفارشات متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو پیش کریگا اس میں متاثرہ افراد کے مکمل کوائف شامل کروائے جائیں گے۔ بورڈ حسب ضرورت کسی دیگر اہلکار یا افسر کی خدمات حاصل کر سکے گا۔ تمام متاثرہ املاک کی ایسی تصاویر بھی شامل کی جائیں گی جس سے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔

Share This Post

More To Explore