صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزادجموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے اس بات پر اطمینان و شکر کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے دیدہ دلیری اور جوانمردی کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے جس سے بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک فوج کی اس کامیابی اور بہادری پر پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاک فوج نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کا بہادری سے مقابلہ کیا اور بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا جس پر ہم پوری قوم پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزادجموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے آزادکشمیر تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
