آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوے انہیں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد ،پاک فوج ,زندہ باد اور وزیراعظم زندہ باد کے نعرے لگائے ۔وزیراعظم نے اس موقع پر بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کے آفیسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا ،وزیراعظم نے پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کیا اور ان کے ولولے اور جوش کو سراہا ۔وزیراعظم نے پاک فوج کے آفیسران و جوانوں سے کہا کہ پاک فوج نے ملکی سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اور آپریشن ”بنیان مرصوص” کا جوابی وار کر کے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اس پوری جنگ کے دوران بھارت کے اعصاب پر چھائے رہے ،ہماری ائر فورس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھی پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور ان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کر دیا ،بھارت نے مسلسل شہری آبادی اور املاک کو نشانہ بنایا مگر ہمارے بہادر لوگوں نے جرات کے ساتھ بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر امدادی رقوم کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا جبکہ اس دوران ادارے مکمل طور پر چوکس رہے اور چوبیس گھنٹے کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پورے آزادکشمیر کے ایل او سی کا دورہ کر کے نقصانات کا خود جائزہ لوں گا اور ان کا ازالہ کیا جائے گا ۔وزیراعظم بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے جنید اقبال اور ان کی والدہ شمیم بی بی کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی ۔اس موقع پر بریگیڈئر عمر ،موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور ،وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق ،نثار انصر ابدالی ، بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم اپر بانیاں برنالہ میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید ہارون اور سید ارتضی کی رہائش گاہ گئے، اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر انہوں نے لواحقین کو امدادی چیک بھی دیا ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
