ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر فاروق احمد نور نے کہا کہ دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جا رہا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر فاروق احمد نور نے کہا کہ دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جا رہا ہے ۔پاکستان سمیت آزاد کشمیر بھر میں نرسوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ نرسز ڈے ‘‘ 12 مئی کو بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں بیماری کی حالت میں ہسپتالوں میں نرسز کے کردار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے دنیا بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں ۔دنیا بھر کی طرح پاکستان سمیت آزاد کشمیر بھر نرسز کا عالمی دن انٹر نیشنل کونسل آف نرسز کے زیر اہتمام 1965ء سے لے کر اب تک ہر سال12مئی کو منایا جاتا ہے۔

Share This Post

More To Explore