رضاکاران شہری دفاع کو ذاتی حفاظتی و دیگر سامان کی اشد ضرورت کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹین(ر) ابرار اعظم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع نوید الحسن بخاری اور زیشان قریشی نے تمام وارڈن پوسٹوں پر ایمرجنسی حالات کے لیے تنظیم شہری دفاع کے رضاکاران کو میگا فون، ہیلمٹس، ریفلیکٹرز، اسٹریچرز و دیگر سامان پہنچا دئیے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

رضاکاران شہری دفاع کو ذاتی حفاظتی و دیگر سامان کی اشد ضرورت کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس کیپٹین(ر) ابرار اعظم کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع نوید الحسن بخاری اور زیشان قریشی نے تمام وارڈن پوسٹوں پر ایمرجنسی حالات کے لیے تنظیم شہری دفاع کے رضاکاران کو میگا فون، ہیلمٹس، ریفلیکٹرز، اسٹریچرز و دیگر سامان پہنچا دئیے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اپر چھتر دولت کالونی وارڈن پوسٹ پر سامان ڈویژنل وارڈن لیاقت بشیر فاروقی نے وصول کر کے پوسٹ وارڈن ندیم احمد اعوان کے حوالے کیا۔ اس کے علاوہ مرکزی وارڈن پوسٹ پر سامان فاروق احمد میر نے وصول کیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن خواجہ نظیر احمد بھی موجود تھے۔ وارڈن پوسٹ چہلہ باندی کا سامان ڈپٹی چیف وارڈن مغل، وارڈن پوسٹ گوجرہ کا سامان پوسٹ وارڈن ملک حماد اور الشفاء وارڈن پوسٹ کا سامان پوسٹ وارڈن محمد مشتاق کے سپرد کیا۔ مزید وارڈن پوسٹوں کے لیے سامان متعلقہ پوسٹ وارڈنز کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Share This Post

More To Explore