صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے قائمقام وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کی ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پرقائمقام وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے صدر آزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ کشمیر میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس، تعلیمی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قائمقام وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے۔صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے معیار تعلیم کی بہتری کے لئے قائمقام وائس چانسلر آزادکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور قائمقام وائس چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ندیم حیدر بخاری کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore