محکمہ شہری دفاع کے شعبہ ٹریننگ کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاں جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد میں وکلا کو شہری دفاع کی تربیت دی۔

محکمہ شہری دفاع کے شعبہ ٹریننگ کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاں جوڈیشل کمپلیکس مظفرآباد میں وکلا کو شہری دفاع کی تربیت دی۔ تربیتی سیشن میں شرکا کو فرسٹ ایڈ اور ریسکیو کے سیشن کے ساتھ ساتھ عملی مشق بھی کروائی گئی۔اس کے علاوہ کسی بھی فضائی حملے کی صورت میں ہنگامی انخلا کے لیے سائرن بجا کے موک ایکسرسائزز بھی کروائی گئی۔ تربیتی سیشن میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وکلا کی کثیر تعداد نے شہری دفاع کے رضاکاران بننے کے لیئے اپنی اپنی رجسٹریشن بھی کروائی۔

Share This Post

More To Explore