ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ کی روشنی میں مظفراباد کے علاوہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں سول ڈیفنس کے رضاکاران لوگوں کو بلیک آؤٹ پر عمل درآمد کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ کی روشنی میں مظفراباد کے علاوہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں سول ڈیفنس کے رضاکاران لوگوں کو بلیک آؤٹ پر عمل درآمد کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ مساجد سے اعلان کروائے گئے ہیں کہ لوگ اپنے گھروں تک محدود رہیں اور شہریوں کو اضافی بیرونی لائٹس بند کرنےکی ہدایت کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے شہری دفاع کے رضاکار سرگرم ہیں۔ ملکی حالات کے پیش نظر شہری دفاع کا نظام انتباہ فنگشنل کر دیو گیا ہے تاہم شہر کے کچھ حصوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سائرن بجوائے جانے ممکن نہیں لہذا مساجد سے اعلان کرواتے ہوئے لوگوں کو بلیک آؤٹ کرنے اور گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ شہر کے طول و عرض میں شہری دفاع کی رضاکاران گشت کر کے محلوں میں لوگوں کو بلیک آؤٹ پر عمل درامد کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

Share This Post

More To Explore