موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے آگاہی مہم اور ڈرل/موک ایکسرسائزز کا سلسلہ جاری۔ سیکرٹری شہری دفاع چوھدری محمد فرید اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم کی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ جنرل سول ڈیفنس اور ضلع مظفرآباد کے آفیسران پر مشتمل ٹیم نے محکمہ ان لینڈ ریوینو کے ملازمین کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ڈرل/موک ایکسرسائز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس ڈرل/ موک ایکسرسائز کا مقصد ملازمین کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہوائی حملوں یا دیگر خطرات اور جنگ کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف انخلاکے طریقہ کار کی تربیت دی گئی۔ اسکے ساتھ ساتھ ایسے حالات میں مربوط اور مناسب ردعمل دکھانے کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی سیشن اور عملی مشق کے علاؤہ شہری دفاع کے نظام انتباہ یعنی ارلی وارننگ سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور علامتی سائرن بجائے گئے۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ڈائریکٹر شہری دفاع صداقت حسین میر، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر راٹھور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید الحسن بخاری، چیف انسٹرکٹر صنم نقوی، ثوبیہ احمد شاہ، ذیشان قریشی اور انسٹرکٹر باسط مغل نے ڈرل موک ایکسرسائزز کروائیں۔ سیکرٹری ان لینڈ ریوینیو چوھدری محمد رقیب سمیت محکمہ کے افسران واہلکاران نے سول ڈیفنس کی اس ایکسرسائز میں حصہ لیا۔سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے اس ڈرل/موک ایکسرسائز کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسی ایکسرسائزز جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ ناظم اعلی شہری دفاع کی ہدایت پر موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مختلف محکمہ جات، سکولوں اور دیگر اداروں میں موک/ ڈرل ایکسرسائزز کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
