حکومت آزادکشمیر کی جانب سے ہندوستانی جارحیت سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین اور زخمیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی گئی۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر وزراء حکومت، کمشنرز، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران نے شہداء کے لواحقین کو 10 دس لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے جبکہ زخمیوں کو 07 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 3 تین لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے گئے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر فتح پور تھکیالہ میں ہندوستانی جارحیت سے شہید ہونے والے دو شہریوں عمر موسی اور مصباح کوثر کے بھائی عبداللہ موسی کو حکومت آزادکشمیر کی جانب سے وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی اور کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار نے امدادی چیک دیا۔ باغ میں بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے اسامہ عشرت کے والد کو وزیر حکومت سردار ضیاء القمر اور ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت نے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے امدادی چیک دیا۔عباسپور میں بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے شہری محمد اشتیاق ساکنہ گھمیر کے ورثاء کو ڈپٹی کمشنر پونچھ عمر فاروق اور ایس ایس پی نے امدادی چیک دیا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہونچھ عمر فاروق نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کے ورثاء کو امدادی چیک دیے۔ کھڑانج میں سائیں مقصودکے لواحقین کو وزیر حکومت سردار عامر الطاف، کمشنر پونچھ مسعود الرحمن اور ڈی آئی سرفراز ظہیر نے انکے گھر جا کر امدادی چیک دیا۔ مظفرآباد میں وزیر حکومت سردار جاوید نے بلال مسجد میں شہید ہونے والے شہری محمد یعقوب اور زخمی ہونے والی بچی کے ورثاء کو امدادی چیک دیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت تمام وزراء اپنے اپنے حلقہ جات میں موجودہ صورتحال میں امدادی سرگرمیوں/ ریلیف اور معاوضہ جات کی ادائیگی کی نگرانی کررہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
