مظفرآباد (پی آئی ڈی)17جنوری2023
کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت قانون کی عملداری اور لاء اینڈ آرڈر کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مظفرآباد عرفان مسعود کشفی، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) راجہ صداقت، ایس ڈی ایم راجہ عمرطارق، اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ نصیرآباد سید محی الدین گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر(رورل)مظفرآباد منیر احمد قریشی،تحصیلدار مظفرآباد سید صابرحسین نقوی ، نائب تحصیلدار مظفرآبادممتاز عباسی نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد کہا کہ پرامن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں شاہرات بند کرنا اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرنا نہ صرف عوام الناس کیلئے امر باعث تکلیف کا موجب ہے بلکہ قانونا جرم ہے۔ جس کی قطعی کوئی گنجائش نہ ہے۔ جو بھی شخص / اشخاص شاہرات /سڑکات بند کر کے عوام الناس کیلئے تکلیف کا باعث بنے گا۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمشنر نے جملہ مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت کی کہ ایسے اشخاص جو دوران احتجاج قانون شکنی کے مرتکب ہوں کے خلاف کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔کسی بھی شخص کو ریاست کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمشنر نے جملہ شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ہی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
