وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب خان نے حلقہ کوٹلہ کے گاؤں پاجگراں شوائی کا دورہ کیا۔

وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب خان نے حلقہ کوٹلہ کے گاؤں پاجگراں شوائی کا دورہ کیا۔ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے محمد یعقوب کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی اور انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے زخمی ہونیوالی محمد سفیر اعوان ایڈووکیٹ کی بیٹی کی عیادت بھی کی۔وزیر حکومت جناب سردار محمد جاوید ایوب خان نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے محمد یعقوب اور زخمی ہونیوالی بچی کے متاثرہ خاندان کو حکومت کیطرف سے امدادی چیک دیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد بھارت کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم پوری طرح افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر، پی آر او ندیم احمد شیخ، وائس چیئرمین شفقت شاہ، کونسلر رؤوف بخاری، کونسلر خاور قریشی، امجد شاہ، ساجد شیخ و دیگر بھی وزیر حکومت کے ہمراہ تھے۔

Share This Post

More To Explore