آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پندرہویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے وفد سے اڑھائی گھنٹے گفتگو کی ، وفد کے شرکاء نے وزیراعظم کی ، معلومات افزاء اور تاریخی سیاق و سباق میں کی جانے والی گفتگو کو بے حد سراہا اور دو مرتبہ تالیاں بجا کر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیراعظم نے اس دوران شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دئیے اور سیاست ،معیشت ،تجارت سمیت پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ، وفد میں شامل دو خواتین نے وزیراعظم کے انداز بیان کو بے حد سراہا اور کہا کاش آپ جیسا حکمران پاکستان کو بھی مل جائے ۔شرکاء نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ ایسے گرینڈ جرگے کا اہتمام کریں جس میں پاکستان کے تمام سیاستدانوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ ملک میں سیاسی پولرائزیشن کا خاتمہ کو اور ملک ترقی کرے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
