وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے صوبائی وزیر ماحولیات بلوچستان حاجی نسیم الرحمن ملاخیل سے بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور باالخصوص موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے خود ساختہ پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیاصوبائی وزیر ماحولیات بلوچستان حاجی نسیم الرحمن نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بلوچستان کی حکومت اور عوام دفاع وطن کے لیے یکجا اورکشمیری عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا ضروری ہے۔ ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اپنا عملی کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قوم یکجا اور متحد ہے۔ کشمیریوں نے بھارتی تسلط کو نہ قبول کیا ہے اور نہ کریں گے۔ خود ساختہ پہلگام واقعہ کو بنیاد ہر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کرتے ہیں کہ اگر دشمن کی جانب سے کسی ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو پھر ہندوستان کی آنیوالی نسلیں بھی پچھتاتی رہیں گی۔اس موقع پر ایس ایس پی سردار انجم خان ترین کے جواں سال بیٹے ڈی ایس پی احتشام ترین کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
