وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بالاکوٹ میں عظیم الشان یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کی قیادت کی۔

وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بالاکوٹ میں عظیم الشان یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کی قیادت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دہلی سے پہلے یہ قافلہ نہیں رہے گا۔ ہماری صرف چائے ہی نہیں میزائل بھی Fantastic ہیں۔ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ فضائے بدر بنانے کیلئے تیار ہے۔بالاکوٹ کی سرزمین پر ہم سید احمد شہید کی شہادت کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کے ان کے وارثوں کا قافلہ دہلی پہنچے گا اور مسجد میں نماز شکرانہ پڑھیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان معاشی طاقت کے گمنڈ میں نہ رہے ہمارے اسلاف نے روم اور فارس کی طاقت کو زیر کیا ہے۔ مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہندوستان کو مکر فریب اور کیمرے کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، ہندوستان کی ڈیجیٹل دہشتگردی کا بھی مقابلہ کریں گے اور اگر ہندوستان نے کسی ایڈونچر کی کوشش کی تو صرف فضاء نہیں اسکی سانسیں بھی بند کر دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے فضاء بدر بنانی ہے، قوم کے بچے بوڑھے جوان سب اللہ کے راستے میں نکلنے کے لیے تیار ہوں، فضائے بدر بنتے ہی اللہ کی نصرت آتی ہے۔ اسلام کے غلبے کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر جنگ چھیڑی گئی تو ایک کا جواب دس سے دینگے گے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

Share This Post

More To Explore