عوام کو معیاری،ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی موثر کارروائیاں جاری۔عوامی شکایت پر امبور ہسپتال کی کنٹین میں اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کی گئی۔دوران چیکنگ کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اصلاحی نوٹسز جاری کیا گیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد/جہلم ویلی ابرار احمد میر نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ،معیاری صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹیم فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کی فروخت اندرون آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017کیخلاف ہے جس کے تحت غیر رجسٹرڈ فوڈ بزنس آپریٹرز کیخلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور پیور فوڈ ریگولیشن کا عملی معنوں میں نفاذ اولین ترجیح ہے۔فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ایسے عناصر جو فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتے ان کیخلاف فوڈ اتھارٹی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈنہ کچیلی(پی آئی ڈی)مورخہ 30اپریل 2025
فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کے شکایت سیل پر درج عوامی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حکام بالا کی ہدایات کی روشنی میں ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی ڈنہ کچیلی میں غیر معیاری،غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کیخلاف کارروائی۔ فوڈ ڈیلیوری وہیکلز سمیت ڈنہ کچیلی کے مختلف بازاروں ہوٹلز، کنٹین،جنرل سٹور کی چیکنگ،دوران چیکنگ غیر رجسٹرڈ،غیر معیاری پاپڑ ضبط کرتے ہوئے موقع پر نذر آتش کر دئیے۔متعدد فوڈ بزنس آپریٹرز کو جرمانے اور اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔اس موقع پر ذمہ داران فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔غیر معیاری،غیر رجسٹرڈ اشیائے خوردونوش کیخلاف ٹیم فوڈ اتھارٹی نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔تمام فوڈ بزنس آپریٹرز فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی پاداش میں فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذمہ داران نے مزید کہا کہ عوام شکایات کی صورت میں فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کے دئیے گئے نمبر 1280 رابطہ کر کے اپنی شکایات درج کروائیں۔فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

