آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، چئیر پرسن ویمن پارلیمانی کاکس وممبر نیشنل ویمن کمیشن پاکستان محترمہ نثارہ عباسی سے دارالحکومت کی سیاسی و سماجی خواتین کے وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے حوالے سے مختلف پہلو زیر بحث لائے گے۔ معاشرے میں خودکشی کے بڑھتے رجحانات، گھریلو تشدد، ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، سیاست میں خواتین کے کردار اور وراثت میں خواتین کو انکا حق دلانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواتین کے وفد میں جن میں ارجمند قریشی، مقدس عباسی، حمیراحفیظ، نورین رفیق، ہمایعقوب، ثریا صابر، یاسمین خورشید، مومنہ جاوید، رابعہ نصیر، فاروق بی بی اور سمیرا حفیظ شامل تھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ خواتین کو تعلیم، روزگار اور کاروبار کے مناسب مواقع فراہم کرتے ہوئے انکی صلاحیتوں کے استعادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین پڑھی لکھی اور باشعور ہیں۔ انکے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہم سب کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومتی سطح، ویمن پارلیمانی کاکس اور نیشنل کمیشن آن داسٹیٹس آف ویمن پاکستان کے پلیٹ فارم سے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور جدو جہد جاری رکھیں گے۔ خواتین کے جملہ مسائل کے حل میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے بہت جلدی عملی طور پر ان معاملات کے حل کے لئے اقدامات نظر آئیں کریں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
