سرکولیشن مانیٹرنگ کمیٹی آزاد کشمیر کا اجلاس منگل کے روز ناظم تعلقات عامہ/ چیئرمین سرکولیشن مانیٹرنگ کمیٹی راجہ امجد حسین منہاس کی زیر صدارت پی آئی ڈی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ جلاس میں 11 روزنامہ اور 2 ہفت روزہ اخبارات کی سرکولیشن کو زیر غور لایا گیا۔ اجلاس میں صدر آزادجموں وکشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی امجد چوہدری وائس چیئرمین پریس فاونڈیشن سردار ذوالفقار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات میرپور ڈویژن طارق جمیل درانی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرآباد راجہ سہیل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہارات سید آصف حسین نقوی، پروگرامر شمیم انجم عزیز، اخبارات فروش یونین مظفرآباد ڈویژن شوکت نواز میر، صدر اخبار فروش یونین پونچھ ڈویژن چوہدری نذیر، ممبر پریس فاؤنڈیشن زاہد بشیر، ایڈورٹائزنگ آفیسر صغیر احمد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 9 اردو ، 2 انگریزی روزنامہ جات اور 2 ہفت روزہ اخبارات کی سرکولیشن کو زیر غور لایا گیا جن میں سے 8 اخبارات کی دستاویزات مکمل ہونے پر انکو میڈیا لیسٹ پر لانے کی سفارش کی گئی جبکہ 5 اخبارات کو دستاویزات مکمل کرنے کی مشروط منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا لسٹ پر آنے والے تمام اخبارات اور جرائد آزادکشمیر میں اپنے اپنے بیورو آفس اور سٹاف رکھیں گے۔ جن کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا لسٹ پر آنے والے اخبارات حکومت آزادکشمیر کی خبروں کو مناسب کوریج دینے کے پابند ہونگے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس نے کہا کہ ہر ماہ تمام اضلاع سے سرکولیشن رپورٹ حاصل کی جا رہی ہے۔ تمام اخبارات آزادکشمیر کے جملہ اضلاع میں اپنے حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اخبارات پہنچائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کیوجہ سے دنیا بھر میں اخبارات کی سرکولیشن پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اخبارات کو پرنٹ کے ساتھ ساتھ ڈیجٹل میڈیا پر بھی اپنی حاضری یقینی بنانی ہوگی اسی صورت میں انکی بقا ممکن ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
