آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی سخت نگرانی جاری –

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی سخت نگرانی جاری – آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے وطن کو کنگ آئل، جمیر ابناسپتی گھی، برکت کو کنگ آئل اور میزان کوکنگ آئل ” کی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ غیر تسلی بخش ہونے کی بناء پر متذکر کمپنیز پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدہ کرتے ہوئے ان کے پراڈکٹس کے سیمپلز بغرض لیبارٹری تجزیہ بھیجے جاچکے ہیں جس کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت حتمی کاروائی عمل یا میں لائی جائے گی۔ ایکسپائرڈ اور غیر رجسٹرڈ کمپنیز کا مال فروخت کرنے پر عباسی ٹریڈرز باغ کو مبلغ 25000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس طرح فوڈ اتھارٹی نے KR Traders کمپنی کی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹس غیر تسلی بخش ہونے کی بناء پر درخواست نسبت اجرائیگی لائسنس اجازت نامہ مسترد کرتے ہوئے ان کی پراڈکٹس کی آزاد کشمیر کے اندر فروختگی پر پابندی عائد کردی۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردونوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلا تعطل اور بلا تخصیص کا روائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Share This Post

More To Explore