وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزادی کی تاریخ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے اپنے خون سے تحریر کی ہے ، یہ خون بڑا قیمتی اور انمول ہے ، اس جدوجہد میں ہزارواں لاپتہ نوجوانوں کی بے گور و کفن لاشیں ہیں ، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی دردناک داستان لکھی گئی ہے، 5 اگست 2019 کے بعد بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی افواج میں اضافہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کو ایک عقوبت خانے میں تبدیل کردیا ، بھارت اس وقت بین الاقوامی دنیا کو یہ تاثر دینے میں جزوقتی طور پر کامیاب ہوا کہ اس نے مقبوضہ کشمیر میں “امن” بحال کر لیا ہے لیکن ایسا قطعی طور پر درست نہیں تھا ، وہاں جتنے ترقیاتی پراجیکٹس بھارت نے شروع کیے تھے وہ دفاعی نقطہ نظر سے تھے ، وہاں عام شہری کو 16 سے 18 گھنٹے بجلی میسر نہیں تھی ، وہاں جبر اس قدر حاوی تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں “ آزاد میڈیا “ کی رسائی نہیں تھی ، اس لیے آزاد ذرائع سے وہاں کی کوئی خبر باہر آنہیں سکتی تھی ، پھر بھارت نے بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد کی کوشش بھی کی ، لیکن یہ اب آبی جارحیت کا آغاز جس کے لیے بھارتی حکومت نے فالس فیلگ آپریشن کرنے کی کوشش کی ، یہ فالس فلیگ آپریشن اب بھارت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے، جسے نہ بھارت نگل پایا ہے اور نہ ہی یہ بھارت سے تھوکا جارہا ہے ۔الحمداللہ موجودہ آرمی چیف نے منصب سنبھالنے کے بعد پی ایم اے کاکول میں پہلی تقریر کی تھی ، اس تقریر کو میں نے بہت باریک بینی سے سنا ، وہ بہترین موقف تھا جس سے مسئلہ کشمیر پر چھائی دھند بلکل ختم ہو گئی ، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دوطرفہ مذاکرات کو لے کر خاصا کام ہوا ہے لیکن ہندوستان کی جانب سے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آسکے ، دوطرفہ معاہدوں پر رسپانس انتہائی محتاط ہوتا ہے اور وفاقی حکومت نے اس حوالے سے بلکل درست کہا ہے کہ اگر وہ ایسے معاہدوں جن کے گارنٹر بین الاقومی ادارے ہیں ان معاہدوں کو پس پشت ڈال سکتے ہیں تو پھر پاکستان کے پاس ملکمل اختیار ہے وہ بھی جس طرح چاہے گا، اپنی مرضی سے اسی طرح رسپانس کرے گا اور پاکستان کو کرنا چاہیے ، مشکل فیصلے بھی کیے ہیں اور پھر اللّہ تعالیٰ کی مدد سے ان بحرانوں سے بھی نکل آئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے جیو نیوز کے پروگرام “ جرگہ سلیم صافی کے ساتھ” میں گفتگو کے دوران کیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھارت کو بروقت اور موثر ردعمل دیا گیا ہے بلخصوص وفاقی حکومت کی جانب سے بیانات میں ٹھہراؤ بھی ہے ، مضبوطی بھی ہے اور ان کے بیانات بین الاقوامی سفارتی روایات کے عین مطابق دانشمندی سے بھرپور بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انسان کو معاش سے دلچسپی اس وقت ہوتی ہے جب اس کا حق زندگی ، اس کی عزت ، ناموس اور چادر و چار دیواری محفوظ رہے، اگر آپ سے بنیادی انسانی حقوق ہی چھین لیے جائیں اور آپ کو سونے کے پنجرے میں بند کرکے سونے کا نوالہ پیش کیا جائے تو انسان پھر اگر دین فطرت پر پیدا ہوا ہے تو آزاد ہے اور اگر ایمان کی حالت میں ہے تو مسلمان ہے ، اس کی شرط اول شہری آزادیوں کے ساتھ سب سے مقدم چیز جان ، مال اور عزت کی حرمت ہے ، وہ اگر آپ کو میسر نہیں ہے تو پھر جتنی اعلیٰ معاشی صورتحال آپ کے سامنے رکھ دی جائے ، آپ اس سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے ۔ 5 اگست 2019 کے بعد مسئلہ کشمیر پر دھند چھا گئی تھی ، اور شائد یہی وہ وجہ تھی جس کی وجہ سے گزشتہ 4 ، 5 سال میں کشمیری یوتھ میں “اینگر”بھی بڑھا ، الحمداللہ موجودہ آرمی چیف نے منصب سنبھالنے کے بعد پی ایم اے کاکول میں پہلی تقریر کی تھی ، اس تقریر کو میں نے بہت باریک بینی سے سنا ، وہ بہترین موقف تھا جس سے مسئلہ کشمیر پر چھائی دھند بلکل ختم ہو گئی ، اگر پالیسی میں کوئی کمزوری تھی تو ایک تقریر نے اس کمزوری کو دور کر دیا تھا ، اس کے بعد تو کوئی ایک ایسا فورم بھی نہیں ہے ، جس پر سیاسی قیادت اور پاکستان کی مسلح افواج کے سپہ سالار نے کشمیر کے بارے میں دوٹوک موقف بیان نہ کیا ہو، جو سب سے بہترین گفتگو تھی وہ انہوں نے مظفر آباد میں کی ، مظفرآباد میں کھڑے ہو کر انہوں نے کہا کہ کشمیر پر 3 جنگیں لڑی ہیں 7 اور لڑنے کے لیے تیار ہیں ، اب اس مسئلے کے سرد خانے میں چلے جانے کا ابہام ختم ہو گیا ہے ، یہ مسلہ اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر پاکستان کے ذمہ اور “حربی “ سطح پر اوّلین فرض آزاد کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ذمے ہے ، یہ جو تحریک آزادی کا سلسلہ ہمارے آباؤ اجداد نے شروع کیا تھا ، انشاء اللہ اس سلسلے کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے ، یہ میرے ایمان کا حصہ ہے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میں نے جہاں تک بھارت کی ڈیفنس ڈاکٹرائن کو پڑھا ہے ، بھارت ایسا ملک نہیں ہے جو اپنی قوت اور طاقت کو غیرت کے ساتھ استعمال کرنے پر یقین رکھتا ہے ، یہ اپنی طاقت کو چور دروازے ، رات کی تاریکی میں اور بلکل چانکیا ڈاکٹرائن کے تابع رہ کر استعمال کرتا ہے ، بھارت ایل و سی پر حالات خراب کرسکتا ہے یا پھر آزادکشمیر میں کوئی دہشتگردانہ کارروائی کرسکتا ہے لیکن یہ جو بھی اب کرے گا ، اس کو جواب 11 گنا سود سمیت لوٹایا جائے گا ، اس کے لیے کشمیری قوم بھی تیار ہے اور پاکستانی قوم بھی کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑی ہے ، وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان پاکستان کے دو صوبوں میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے خون بہا رہا تھا ، ہندوستان سمجھتا تھا کہ یہ آئیڈیل ٹائم ہے اس وقت پاکستان کو کمزور کیا جاسکتا ہے ، اللّہ تعالیٰ کی مشیت کے تابع اس ملک کی تخلیق ہوئی ہے ، کسی بھی کمینے ، کم ظرف اور ازلی دشمن سے اسے نقصان نہیں پہنچے گا ، مشکل فیصلے بھی کیے ہیں اور پھر اللّہ تعالیٰ کی مدد سے ان بحرانوں سے بھی نکل آئے ہیں ، جہاں تک کشمیری قوم کا سوال ہے مضبوط ، روشن اور طاقت ور پاکستان یہی وہ ضمانت ہے جس کی بنیاد پر آزادکشمیر کا وزیراعظم قوت اور جرآت سے کہتا ہے کہ اگر تم نے پاکستان میں خون بہانا بند نہ کیا تو تمہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر گھس کر ماریں گے لیکن بے گناہ شہریوں کو نہیں ماریں گے ۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
