وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے جہلم ویلی میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی بند کیا گیا تو انشاءاللہ ہم نے صرف اس کی فضائیں بلکہ اسکی سانسیں بھی بند کریں گے۔جنگ کی حیثیت وہی ہے جو ڈاکٹر کی حیثیت ہوتی ہے سرجری کے وقت کہ وہ جسم سے ناسور ختم کرنے کے لیے سرجری کرتا ہے ہم جب جنگ کرتے ہیں تو اس کائنات سے ظلم و جہالت کے ناسوروں کو ختم کرنے کے لیے کرتے ہیں تاکہ دنیا میں امن قائم ہو علم عدل اور انصاف کا جھنڈا سر بلند ہو، ہم جنگ نہیں کرنا چاہتے اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم تمہیں انشاءاللہ بدر، احد کی شجاعت دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کبھی پانی بند کبھی کھول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری قوم کو 77 سالوں سے بھارت کے ظلم کا سامنا بھی کر رہے ہیں اور اس کے دجل و فریب کو برداشت کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ بھارت کو کسی بھی چیز کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے، ہندوستان نے سیکولر جمہوریت کا جو لبادہ اوڑھا ہوا تھا وہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نےکہا کہ جہلم ویلی کے غیور مسلمان بھائیوں دوستوں اور بزرگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا۔ الحمدللہ آج میرے اقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے نعرے مشرق سے مغرب شمال سے جنوب کی طرف بلند ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جو حکم جہاد کا دیا ہے وہ ظلم کے خلاف اور دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے مظلوموں کی حمایت کے لیے جو فریضہ دیا گیا ہے اس کو انجام دینا ہو گا۔ انہوں نےکہا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی شروع تو تم کرو گے تو اختتام ہم کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم انشاءاللہ اپنی قومی سلامتی بیانیہ، دفاعی اداروں کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، پاک افواج ہمارا سینہ ہے اور ہم ان کی پشت ہیں اور انشاءاللہ ہم۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل مکر و فریب کا بھی انشاءاللہ مقابلہ کریں گے اور اگر کشمیر یا پاکستان کی کسی سرحد پر دراندازی کی کوشش کی گئی تو ابھی نندن سے زیادہ سخت جواب ملے گا۔ مسلمان ہمیشہ بیدار ہیں ہندوستان کا ماضی ظلم جہالت سے بھرا ہوا ہے ہمارا ماضی اجر و انصاف اور علم سے منور ہے۔ ان کا حال مکر وفریب سے عبارت ہے۔ ہم اگے بڑھ کر گفتگو کر رہے ہیں ہم اپنی عزت رفتہ کو پانے کے لیے مستعد ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
